بوئنگ کمپنی کی پاکستان کوپرزہ جات کی فراہمی بند

شائع 29 مارچ 2016 07:18am

اسلام آباد:بوئنگ کمپنی نے پاکستان کو بوئنگ ٹرپل سیون کے پرزہ جات کی فراہمی بند کردی، مالی حالات سنگین ہوگئے ڈرائی لیز پر لئے گئے جہازوں کی انشورنس پالیسی بھی ختم ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈیوژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ امریکی بوئنگ کمپنی نے پاکستان کو بوئنگ ٹرپل سیون کے پرز جات کی فراہمی بند کردی ہے۔ جس کی وجہ سے بوئنگ ٹرپل سیون کا بیڑہ گراونڈ کردیا گیا ہے۔

ادھرڈرائی لیز پرحاصل شدہ جہازوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پرمعاہدہ منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان جہازوں کی انشورنس پالیسی ختم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کو ماہانہ تین ارب پچیاسی کروڑ روپے کیش فلوقلت کا سامنا ہے۔ حالیہ ہڑتال اور پی آئی اے کے آپریشنز معطل ہونے سے چار ارب تینتالیس کروڑ روپے ریونیوخسارہ ہوا ہے۔ قومی فضائی کمپنی نے حکومت سے پانچ ارب روپے کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments