سانحہ لاہور: مزید دور زخمی چل بسے، تعداد چوہترہوگئی

شائع 29 مارچ 2016 07:23am

لاہور: سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونیوالے مزید دو نوجوان دم توڑ گئے،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد چوہتر ہوگئی جبکہ ایک سو چالیس افراد شہر کے مختلف علاقوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے تئیس زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونیوالے نوجوان محسن اور محمد انس نجی اسپتالوں میں زیر علاج تھے،دونوں نوجوان دوران علاج دم توڑ گئے،محمد انس حافظ آباد کا رہائشی تھا۔

سانحہ میں زخمی ہونیوالے ایک سو چالیس افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،اکسٹھ زخمی جناح اسپتال،بیالیس شیخ زید ہسپتال،جنرل اسپتال میں دس،میواسپتال میں چار،گنگارام اسپتال میں چار اور سروسز اسپتال میں تین زخمی زیرعلاج ہیں،تئیس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کے سر،ٹانگوں اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں،زخم بھر جانے والے بیشتر مریضوں کو آج ڈسچارج کردیا جائیگا۔

.دوسری جانب لاشیں ورثاءکے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اڑسٹھ افراد کی لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ہیں

Read Comments