Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی ثانوی تعلیمی بورڈ کے نقل کی روک تھام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،چیئرمین بورڈ کے امتحانی مرکزکے دورے کے دوران بھی پھرے اوربوٹیاں برآمد کرلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی نقل کی روک تھام کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔امتحانی مراکز سے پھرے اوربوٹیاں برآمد ہونے لگے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ انواراحمد زئی نے ڈی سی سینٹرل ریٹائرکیپٹن فرید الدین کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،نارتھ کراچی پبلک اسکول سرسید ٹاون کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں انواراحمد زئی کا کہنا تھا کہ منظم نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے ہیں تاہم انفرادی سطح پر نقل کی روک تھام امتحانی عملے کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین بورڈ کہنا تھا کہ امتحانی مراکزکی سیکورٹی کے مربوط انتظامات کئے ہیں۔اس موقع پرڈی سی سینٹرل کا کہنا تھاکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کو ہرممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔
کراچی:کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی ثانوی تعلیمی بورڈ کے نقل کی روک تھام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،چیئرمین بورڈ کے امتحانی مرکزکے دورے کے دوران بھی پھرے اوربوٹیاں برآمد کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی نقل کی روک تھام کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔امتحانی مراکز سے پھرے اوربوٹیاں برآمد ہونے لگے ۔
چیئرمین میٹرک بورڈ انواراحمد زئی نے ڈی سی سینٹرل ریٹائرکیپٹن فرید الدین کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،نارتھ کراچی پبلک اسکول سرسید ٹاون کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں انواراحمد زئی کا کہنا تھا کہ منظم نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے ہیں تاہم انفرادی سطح پر نقل کی روک تھام امتحانی عملے کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین بورڈ کہنا تھا کہ امتحانی مراکزکی سیکورٹی کے مربوط انتظامات کئے ہیں۔اس موقع پرڈی سی سینٹرل کا کہنا تھاکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کو ہرممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔