Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ایبٹ آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم پل اور سڑکوں کی تعمیرسے نہیں ، تعلیم سے ترقی کرتی ہے،خیبرپختونخوا میں زلزلے سے متاثرہ چھ سو اسکولوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گیارہ سال قبل آنے والے زلزلے سے خیبرپختونخوا میں ڈھائی ہزار اسکول متاثر ہوئے تھے جن میں سے چھ سواسکولوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا، زلزلے کے نام پر بیرون ملک سے بےشمار فنڈنگ ہوئی،فنڈز کہا گئے؟ انکوائری ہونی چاہئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس اپنا کام کررہی ہے، ہم رینجرز قبائلی بارڈرز پرمانگ رہے ہیں،پنجاب کی پولیس غیرسیاسی نہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی پولیس غیر سیاسی ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ پل اور سڑکیں بننے سے تبدیلی نہیں آئے گی،تبدیلی کیلئے تعلیم عام کی جائے،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چوالیس ارب روپے ڈائریکٹ بلدیات میں جائے گاجس میں سے آدھا پیسہ جا چکا ہے جبکہ ساڑھے تیرا ارب روپے ویلیج کونسل میں جائےگا،اور بلدیات کا پیسہ لیپس نہیں ہوسکتا۔
ایبٹ آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم پل اور سڑکوں کی تعمیرسے نہیں ، تعلیم سے ترقی کرتی ہے،خیبرپختونخوا میں زلزلے سے متاثرہ چھ سو اسکولوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گیارہ سال قبل آنے والے زلزلے سے خیبرپختونخوا میں ڈھائی ہزار اسکول متاثر ہوئے تھے جن میں سے چھ سواسکولوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا، زلزلے کے نام پر بیرون ملک سے بےشمار فنڈنگ ہوئی،فنڈز کہا گئے؟ انکوائری ہونی چاہئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس اپنا کام کررہی ہے، ہم رینجرز قبائلی بارڈرز پرمانگ رہے ہیں،پنجاب کی پولیس غیرسیاسی نہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی پولیس غیر سیاسی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ پل اور سڑکیں بننے سے تبدیلی نہیں آئے گی،تبدیلی کیلئے تعلیم عام کی جائے،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چوالیس ارب روپے ڈائریکٹ بلدیات میں جائے گاجس میں سے آدھا پیسہ جا چکا ہے جبکہ ساڑھے تیرا ارب روپے ویلیج کونسل میں جائےگا،اور بلدیات کا پیسہ لیپس نہیں ہوسکتا۔