Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشتعل مظاہرین کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے نے جہاں عام شہریوں کیلئے موبائل سروس سمیت دیگرمشکلات پیدا کیں وہیں سرکاری ملازمین میٹرو بس کی سفری سہولت معطل ہونے کا رونارو رہے ہیں۔ ملازمین کا کہناہے کہ دفاتر پہنچنے کیلئے ٹیکسی والوں کو منہ مانگے دام دینا پڑتے ہیں ۔یہ ہے وفاقی دارلحکومت کا حساس ترین علاقہ ریڈ زون جہاں سرکاری دفاترکی بھرمارہے۔ دھرنے کے باعث جہاں عام شہری کومشکلات کا سامنا ہے تو وہیں میٹروکی بندش کے باعث سرکاری ملازمین بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔مشکل جھیل کر ریڈ زون پہنچنے والے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ دفاترسے پبلک اسٹاپ تک کا فاصلہ بہت ہے۔ ٹیکسی والوں نے بھی منہ مانگے پیسوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔روڈ بلاک اوردھرنے کے خوف سے پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے انتہائی کم ہے۔ طویل انتظارکے بعد کسی کولوکل گاڑی ملتی ہے تو کسی کونہیں۔میٹروسروس بندش سے سب ہی آگاہ ہیں تاہم کچھ طویل سفرکے تھکے مسافراسٹیشن سے میٹرو سروس بحال ہونے کی معلومات لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ مگرسروس کی بحالی کا فیصلہ دھرنا کے خاتمے کے ساتھ مشروط ہے۔
اسلام آباد:مشتعل مظاہرین کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے نے جہاں عام شہریوں کیلئے موبائل سروس سمیت دیگرمشکلات پیدا کیں وہیں سرکاری ملازمین میٹرو بس کی سفری سہولت معطل ہونے کا رونارو رہے ہیں۔ ملازمین کا کہناہے کہ دفاتر پہنچنے کیلئے ٹیکسی والوں کو منہ مانگے دام دینا پڑتے ہیں ۔یہ ہے وفاقی دارلحکومت کا حساس ترین علاقہ ریڈ زون جہاں سرکاری دفاترکی بھرمارہے۔ دھرنے کے باعث جہاں عام شہری کومشکلات کا سامنا ہے تو وہیں میٹروکی بندش کے باعث سرکاری ملازمین بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔مشکل جھیل کر ریڈ زون پہنچنے والے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ دفاترسے پبلک اسٹاپ تک کا فاصلہ بہت ہے۔ ٹیکسی والوں نے بھی منہ مانگے پیسوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔
روڈ بلاک اوردھرنے کے خوف سے پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے انتہائی کم ہے۔ طویل انتظارکے بعد کسی کولوکل گاڑی ملتی ہے تو کسی کونہیں۔میٹروسروس بندش سے سب ہی آگاہ ہیں تاہم کچھ طویل سفرکے تھکے مسافراسٹیشن سے میٹرو سروس بحال ہونے کی معلومات لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ مگرسروس کی بحالی کا فیصلہ دھرنا کے خاتمے کے ساتھ مشروط ہے۔