کراچی میں امن کیلئے اجلاس ،علماء حکومت پر برہم

شائع 29 مارچ 2016 02:22pm

کراچی :کراچی میں قیام امن اورمذہبی آہنگی برقراررکھنے کے لیے بلایا گیا اجلاس حکومت سندھ کے گلے پڑگیا،پہلے علماء بلاول بھٹوکے بیان اورہولی کی چھٹی پربرہم ہوئے،پھردھرنا ختم کرنے کے معاملے پرڈی آئی جی ایسٹ پربرس پڑے۔

وزیراعلی سندھ کے مشیربرائے مذہبی امورڈاکٹرقیوم سومروکولینے کے دینے پڑگئے، قیام امن کے لیے بلائے گئے اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹرکامران فضل نے نمائش چورنگی کھولنے کی اپیل کی توعلماء حکومت اورپولیس پربرہم ہوگئے۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں اورمریضوں کی تکلیف کے پیش نظرایک ٹریک کھولنے کی اپیل کی ہے۔

اجلاس میں علماء نے بلاول بھٹو کی عمرکوٹ کی تقریرکوبھی مسترد کردیا۔ہولی کے موقع پرعام تعطیل کے حکومت سندھ کے اعلان کوعلماء نے خلاف آئین اورملکی نظریاتی تشخص کے خلاف قراردیا۔

Read Comments