Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:اسلامی جمعیت طلبہ نے پاکستان میں را کی مبینہ کارروائیوں کیخلاف مظاہرہ کیا۔ طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ را کی مبینہ دہشت گردانہ کارروایئوں کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کئے جائیں۔لاہور میں گلشن اقبال پارک کے سامنے ہونے والے اس پرامن مظاہرے میں طلبا نے بینرز اٹھا رکے تھے جن پر بھارت اور را کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع سانحہ گلشن اقبال کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور نعرے بازی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت را کی مبینہ کارروایئوں کے ثبوت اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو پیش کرکے بھارت کے خلاف کارروائی کی اپیل کرے۔ اس مسئلہ پر وزیر اعظم کی خاموشی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ہے۔مظاہرے میں اسلامی جمعیت سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔
لاہور:اسلامی جمعیت طلبہ نے پاکستان میں را کی مبینہ کارروائیوں کیخلاف مظاہرہ کیا۔ طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ را کی مبینہ دہشت گردانہ کارروایئوں کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کئے جائیں۔
لاہور میں گلشن اقبال پارک کے سامنے ہونے والے اس پرامن مظاہرے میں طلبا نے بینرز اٹھا رکے تھے جن پر بھارت اور را کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع سانحہ گلشن اقبال کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور نعرے بازی کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت را کی مبینہ کارروایئوں کے ثبوت اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو پیش کرکے بھارت کے خلاف کارروائی کی اپیل کرے۔ اس مسئلہ پر وزیر اعظم کی خاموشی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ہے۔مظاہرے میں اسلامی جمعیت سے تعلق رکھنے والے طلبا نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔