پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں ،رانا ثناء اللہ

شائع 29 مارچ 2016 02:28pm

لاہور :وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں پانچ ہزار دو سو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءْ اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے، یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے جس میں فوج، رینجرز اور پولیس حصہ لے رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران چھپن آپریشنز کئے گئے ہیں جن میں پانچ ہزار دوسو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے،آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا گیا ہے۔
وزیرقانون پنجاب نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے سولہ جبکہ پولیس نے اٹھاسی آپریشن کئے، پانچ ہزار دو سو سے زائد افراد زیر حراست افراد میں
سے پانچ ہزار پانچ کو ابتدائی تحقیق کے بعد چھوڑا دیا گیا ہے جبکہ دو سو سولہ اب بھی زیرحراست ہیں۔

Read Comments