را کا بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا انکشاف

شائع 29 مارچ 2016 05:08pm

اسلام آباد:بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی گئی، کلبھوشن یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ را بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعے بد امنی پھیلارہی ہے، علیحدگی پسندوں کے مائنڈ سیٹ کو بدلنا، انکی فنڈنگ اور ٹریننگ اسکا مشن تھا۔بھارتی جاسوس کے سنسنی خیز انکشافات دنیا کے سامنے آگئے ۔

را ایجنٹ کل بھوشن نے کی گئی اور ہونے والے کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور پرویز رشید کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ اس ویڈیو میں کلبھوشن نے بھارتی حکومت کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ را کا حاضر سروس افسر ہے،جس نے پاکستان میں انارکی پھیلانے کے غرض سے اپنا آپریشن ایرانی پورٹ چاہبہار سے شروع کیا۔

را کے ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ اسکا مشن بلوچوں میں مجرمانہ مائنڈ سیٹ کوفروغ دیکر انہیں پاکستان کے خلاف اکسانا تھا۔اس نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ وہ بلوچ باغیوں سے مسلسل رابطے میں رہتا تھا۔ کلبھوشن نے اپنے سہولت کاروں کے حوالے سے بارہا بلوچ لبریشن موومنٹ کا نام لیا۔

بھارتی نیوی کے افسر نے یہ بھی مانا لیا کہ را بلوچ باغیوں کو فنڈنگ کرتی ہے۔اس نے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مل کر بھارت کو پاکستان کیخلاف منصوبہ بھیجنے کا بھی انکشاف کیا۔کلبھوشن یادیو نے کہا کہ وہ دوہزار تیرا اور چودہ میں کراچی کے متعدد دورے کرچکا۔ اس نے اعتراف کیا کہ کراچی میں ہونے والی بدامنی کے پیچھے را کا ہی ہاتھ ہے۔بھارتی دہشتگرد نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔اس نے پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے رویے کی بھی تعریف کی۔

Read Comments