Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :آئی ایس پی آر نے پاکستان میں پکڑے جانے والے را کے ایجنٹ کا پردہ چاک کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ کلبھوشن کا مشن سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا اور کراچی اور بلوچستان میں بد امنی پیدا کرنا تھا، گوادر ہوٹل پر حملے، مہران بیس کی فنڈنگ اور چوہدری اسلم کے قتل میں بھی اسی کا ہاتھ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا کہ کسی ملک کا انٹیلی جنس افسرکاکسی دوسرے ملک میں پکڑا جانا غیر معمولی واقعہ ہے اور اس سے بڑا کوئی ثبوت نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی را کا سربراہ اور جوائنٹ سیکریٹری انیل گپتا کلبھوشن کو ہدایت دیتے تھے۔عاصم باجوہ نے بھارتی دہشتگرد کے مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اسکا اصل مشن چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ثبوتاڑ کرنا تھا، اور اس حوالے سے گوادر پورٹ اسکا ہدف تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کلبھوشن کے جرائم کی طویل فہرست پیش کی۔انہوں نے کہا کہ کل بھوشن گوادر ہوٹل میں دھماکے کی منصوبہ بندی کرچکا تھاجبکہ کراچی میں چوہدری اسلم کا قتل، مہران بیس کی فنڈنگ اور کراچی میں فرقہ وارانہ گروپ بنانا بھی کلبھوشن کا مشن تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرنا، اسلحہ اور انسانوں کی اسمگلنگ کرنا بھی کلبھوشن کی ذمہ داری تھی۔انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن کو بلوچستان میں را کا نیٹ ورک مضبوط بنانے کیلئے تیس سے چالیس را کے تربیت یافتہ ایجنٹ کو بلوچستان پہنچانے کا ٹاسک بھی ملا تھا۔عاصم باجوہ نے کہا کلبھوشن دہشتگردی کی پلاننگ کے دوارن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔اب بھارت اسے مسترد کررہا تو اس سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے, عاصم باجوہ نے کہ کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا, انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔
راولپنڈی :آئی ایس پی آر نے پاکستان میں پکڑے جانے والے را کے ایجنٹ کا پردہ چاک کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ کلبھوشن کا مشن سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا اور کراچی اور بلوچستان میں بد امنی پیدا کرنا تھا، گوادر ہوٹل پر حملے، مہران بیس کی فنڈنگ اور چوہدری اسلم کے قتل میں بھی اسی کا ہاتھ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا کہ کسی ملک کا انٹیلی جنس افسرکاکسی دوسرے ملک میں پکڑا جانا غیر معمولی واقعہ ہے اور اس سے بڑا کوئی ثبوت نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی را کا سربراہ اور جوائنٹ سیکریٹری انیل گپتا کلبھوشن کو ہدایت دیتے تھے۔عاصم باجوہ نے بھارتی دہشتگرد کے مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اسکا اصل مشن چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ثبوتاڑ کرنا تھا، اور اس حوالے سے گوادر پورٹ اسکا ہدف تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کلبھوشن کے جرائم کی طویل فہرست پیش کی۔انہوں نے کہا کہ کل بھوشن گوادر ہوٹل میں دھماکے کی منصوبہ بندی کرچکا تھاجبکہ کراچی میں چوہدری اسلم کا قتل، مہران بیس کی فنڈنگ اور کراچی میں فرقہ وارانہ گروپ بنانا بھی کلبھوشن کا مشن تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرنا، اسلحہ اور انسانوں کی اسمگلنگ کرنا بھی کلبھوشن کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن کو بلوچستان میں را کا نیٹ ورک مضبوط بنانے کیلئے تیس سے چالیس را کے تربیت یافتہ ایجنٹ کو بلوچستان پہنچانے کا ٹاسک بھی ملا تھا۔
عاصم باجوہ نے کہا کلبھوشن دہشتگردی کی پلاننگ کے دوارن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔اب بھارت اسے مسترد کررہا تو اس سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے, عاصم باجوہ نے کہ کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا, انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔