Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کی نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سندھ حکومت نے آج رات بارہ بجے تک نمائش چورنگی خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پر جمع ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہیں، نمائش چورنگی اور اطراف میں پولیس نے پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں، جبکہ انتظامیہ نے نمائش چورنگی سے مظاہرین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت نے مظاہرین کو بارہ بجے تک نمائش چورنگی چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ ادھر نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی :کراچی کی نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سندھ حکومت نے آج رات بارہ بجے تک نمائش چورنگی خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پر جمع ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہیں، نمائش چورنگی اور اطراف میں پولیس نے پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں، جبکہ انتظامیہ نے نمائش چورنگی سے مظاہرین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت نے مظاہرین کو بارہ بجے تک نمائش چورنگی چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
ادھر نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔