لاہورحملے کا ملزم یوسف دہشتگرد نہیں تھا،آئی جی پنجاب

شائع 30 مارچ 2016 05:11am

لاہور:آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں مبینہ حملہ آور یوسف کو دہشتگرد قرار نہیں دیا۔کہتے ہیں کہ دہشت گرد کہیں نہ کہیں ضرور پناہ لیتے ہیں۔عوام بھی اب کڑی نظر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔دہشت گردوں کو کٹہرے میں لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک دھماکے میں خودکش بمبار سمجھا جانے والا یوسف دہشتگرد نہیں تھا۔یوسف پر دہشت گرد ہونے کا شبہ اس کے خاندان کے کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلقات کی بناءپر کیا۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں تمام حساس اداروں کے ساتھ پولیس بھی کارروائی کررہی ہے۔دہشتگرد کہیں نہ کہیں پناہ ضرور لیتے ہیں،عوام بھی اب ان پر کڑی نظر رکھے۔

Read Comments