دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا،فاروق ستار

شائع 30 مارچ 2016 05:28am

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور حکمران تذبذب کا شکار ہیں، منافقت کی سیاست کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز پر لاہورکے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نفرت کا لٹریچرچھاپنے اور دہشت گردی کی تعلیم دینے والے مدارس کے خلاف آپریشن کرنا ہوگا،حکمرانوں کو اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب عوام پارلیمنٹ کا گھیراو کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن میں کامیابی نہیں مل سکتی۔

Read Comments