کراچی:مذہبی جماعتوں کا دھرنا تاحال جاری ہے

شائع 30 مارچ 2016 05:56am

کراچی :نمائش چورنگی پر مذہنی جماعتوں کا دھرنا تاحال جاری ہے، سندھ حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذکرات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی اور اطراف میں تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا سلسلہ جاری ہے،مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پر جمع ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں۔ نمائش چورنگی کے چاروں اطراف پولیس نے پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں،سندھ حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک دھرنا اسلام آباد میں جاری رہے گا، ہم بھی یہاں سے نہیں اٹھیں گے،نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے،ٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments