شائع 30 مارچ 2016 06:38am

کترینہ نے اپنے انتہائی ذاتی سچ سب کو بتا دیئے۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ نہایت محنتی بھی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہت جلد فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کرلیا ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی اور خوابوں کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ آپ جو بھی خواب دیکھیں اسے پورا کرنے کی ضرور کوشش کریں،میرا فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا خواب پورا ہوا۔کترینہ اداکارہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا کی طرح کی اب پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ رہی ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ فلم پروڈیوس کرنے کا ہے لیکن ابھی میرے پاس نہ ہی وقت ہے اور نہ ہی کوئی اچھی کہانی۔

واضح رہے کہ کترینہ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم فتور میں جلوہ گر ہوئیں تھیں ،ان کے ساتھ فلم میں اداکار آدیتیہ رائے کپور نے بھی اہم کردار نبھایا تھا ،تاہم فلم باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی۔

Read Comments