Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیبر:پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈائیلائسز یونٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث چار ڈائیلائسز مشینیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے خراب پڑی ہیں جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے دوسرے بڑے سرکاری اسپتال خیبر ٹیچنگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ڈائیلائسز مشین خراب پڑی ہے، اطلاعات کے مطابق مشین خراب ہونے کے باعث اب تک پانچ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ لیکن اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ ڈائیلائسز مشینوں میں سے چار مشینیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے خراب تو ضرور ہیں لیکن اس کے باعث کسی قسم کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ڈائیلائسز مشین کے خراب ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلائسز مشین کی خرابی کی وجہ تکنیکی مسئلہ ہے جو اب حل کیا جا رہا ہے۔
خیبر:پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈائیلائسز یونٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث چار ڈائیلائسز مشینیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے خراب پڑی ہیں جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے دوسرے بڑے سرکاری اسپتال خیبر ٹیچنگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ڈائیلائسز مشین خراب پڑی ہے، اطلاعات کے مطابق مشین خراب ہونے کے باعث اب تک پانچ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
لیکن اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ ڈائیلائسز مشینوں میں سے چار مشینیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے خراب تو ضرور ہیں لیکن اس کے باعث کسی قسم کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
ڈائیلائسز مشین کے خراب ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلائسز مشین کی خرابی کی وجہ تکنیکی مسئلہ ہے جو اب حل کیا جا رہا ہے۔