شائع 30 مارچ 2016 09:04am

فواد خان ماہرہ سے سخت ناراض ہوگئے۔۔۔

ممبئی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان اب بولی وڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں تاہم اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان سے سخت ناراض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ آپ اور ماہرہ دونوں اس وقت بھارت میں موجود ہیں کیا آپ کی ان سے ملاقات ہوتی ہے ؟اس کے جواب میں فواد کا کہنا تھا کہ ماہرہ ایک بڑی اسٹار بن چکی ہیں اب وہ ہمیں ملاقات کیلئے کہاں وقت دیں گی۔

فواد نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ بات مزاق میں کہی تھی،میرے اور ماہرہ کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں ،ہم بہترین دوست ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ ان دنوں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ فواد حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کپور اینڈ سنز کی کامیابیوں کو انجوائے کر رہے ہیں۔

Read Comments