لاہور:وی آئی پیزکیخلاف ینگ ڈاکٹرزکااحتجاج

شائع 30 مارچ 2016 09:34am

لاہور:سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال میں آنے والے وی آئی پیز کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا،ڈاکٹرز کہتے ہیں وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے کی وجہ سے انہیں کئی کئی گھنٹے کام سے روک دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے ساٹھ سے زائد زخمی لاہور کے جناح اسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں جن کی عیادت کیلئے گذشتہ تین روز سے وی آئی پیز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز نے پروٹوکول سے تنگ آ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ہے،اگر اسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ کو نہ روکا گیا تو وہ سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں گے۔

Read Comments