بلاول کا ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کیلئے فنڈزکےاجراءکانوٹس

شائع 30 مارچ 2016 10:19am

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے فنڈزکے اجراءکا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے برسی کے انتظامات کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گذشتہ روزذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کیلئے ڈھائی کروڑروپے جاری کئے تھے،سرکاری خرچ پربرسی کے انتظامات کی خبریں چلنے پرپارٹی کی قیادت کو ہوش آیا۔

جس پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومتی فنڈزجاری کرنے کا نوٹس لے لیا،فنڈزجاری کرنے والے وزیراعلیٰ کو ہی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

بلاول بھٹوکا کہناتھا کہ تحقیقات کریں کہ فنڈزکس نے جاری کئے ،فنڈزکے اجراءکے پیچھے کیا مقاصد کارفرماں ہیں،انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے تمام انتظامات پارٹی خود کرے ،سرکاری خزانے سے ایک پائی بھی نہ لی جائے۔

Read Comments