ذوالفقار بھٹو کی برسی پر خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ

شائع 30 مارچ 2016 02:29pm

اسلام آباد:خورشید شاہ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ کر ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پرخصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرخصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے چیئرمین پی آئی اے کولکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ چاراپریل کوگڑھی خداش بخش میں ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی میں ملک بھر سے جیالے شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار اپریل کو اسلام آباد سے سکھر براستہ لاہور چلائی جائے ،جبکہ دوسری خصوصی پروازچاراپریل سے کراچی تا سکھردن بارہ بجے کیلئے چلائی جائے۔

Read Comments