شائع 30 مارچ 2016 05:07pm

کامیڈی فلم میٹ دی بلیکس کا رنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس :لاس اینجلس میں امریکی کامیڈی فلم میٹ دی بلیکس کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا، فلم ایک روز بعد امریکی سینما گھروں میں قہقہے بکھیرنے آئے گی۔

ہالی ووڈ کامیڈی فلم میٹ دی بلیکس یکم اپریل کو ریلیز کیلئے تیار ہے، فلم کی ریلیز سے قبل ہی لاس اینجلس میں فلم نے ہنسی کے رنگ بکھیر دیئے ، جہاں فلم کا پریمیئر منعقد ہوا۔ایونٹ میں فلمی کاسٹ سمیت دیگر سیاہ فام فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب رونقیں بکھیریں۔ اور مداحوں کو محظوظ بھی کیا۔

ہدایتکار ڈیون ٹیلر کی فلم میٹ دی بلیکس دوہزار تیرہ میں خوف کے سائے پھیلانے والی ہارر فلم دی پرج سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ دی پرج نے دوہزار تیرہ میں مداحوں کو خوب ڈرایا۔لیکن میٹ دی بلیکس فلم دی پرچ کی پیروڈی ہے، در پرج کی خوفناک کہانی کی فلم میٹ دی بلیکس میں مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جسے دیکھ کر مداحوں کو ہنسنے کا موقع ملے گا۔

فلم میٹ دی بلیکس میں سیاہ فام خاندان کی کہانی شامل ہے جو شکاگو سے کیلیفورنیا بہتر زندگی گزارنے کی خواہش میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ اور پھر وہاں آتا ہے کہانی میں مزیدار ٹوئسٹ۔فلم میں مائیک ایپس، گیری اوون سمیت دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

Read Comments