کراچی: ملتوی انتخابات کے لیے پولنگ

شائع 18 دسمبر 2015 05:03am

بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ضلع شرقی کی یوسی اٹھائیس اورضلع غربی کی یوسی مائی گاڑی میں وارڈنمبردومیں ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ 
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بیلٹ پیپرز مس پرنٹنگ کے باعث پولنگ ملتوی ہوگئی تھی۔ ضلع شرقی اورضلع غربی کی دویوسیزمیں ووٹنگ ووٹرزنے بلدیاتی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کیا۔یوسی اٹھائیس وارڈ ایک میٹرول تھری گلزار ہجری بلاک ٹو میں پولنگ کیلئے چارپولنگ اسٹیشنزمیں سولا بوتھ قائم کئے گئے تھے،پولنگ اسٹیشن دواسکولوں میں قائم کئے گئے تھے جہاں اندراورباہرپولیس کی نفری تعینات تھی ۔
ورکنگ ڈے ہونے کے باعث ووٹرزکی بڑی تعداد حق رائے دہی سے محروم رہی جبکہ بہت سے ووٹرزنے اپنا حق استعمال کیا۔دوسری جانب منگھوپیریوسی چار وارڈ دو میں بھی جنرل کونسلر کی نشست پرووٹنگ ہوئی ،دیہہ مائی گاڑی اورحضرت آباد پولنگ اسٹیشن پرووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔دونوں یوسیزمیں بیلٹ پیپرز کی مس پرنٹنگ کے باعث پانچ دسمبر کوانتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

Read Comments