شائع 31 مارچ 2016 05:25am

ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی کرس گیل اورامیتابھ بچن کے درمیان ملاقات

نئی دہلی:ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کی بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن سے ملاقات ، امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں سیمی فائنل میں کرس گیل سنچری بنائیں لیکن میچ بھارت ہی جیتے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کی خوب تعریف کی اورانسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئرکیں۔ ایتا بھ بچن نے کہا کہ گیل ملنے گھر آئے مجھے پتہ نہیں تھا کہ وہ میرے فین ہیں وہ بہت شائستگی سے پیش آئے امید ہے سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف میچ میں وہ ٹیم کے ساتھ بھی اسی طرح پیش آئیں گے۔

کرس گیل نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ امیتابھ بچن پرکشش شخصیت کے مالک اور عظیم شخص ہیں۔ گیل نے مزید کہاکہ امیتابھ چاہتے ہیں میں سنچری بناوں اوربھارت جیتے لیکن میں سنچری کے بدلے جیت حاصل کرنا چاہوں گا۔

Read Comments