ترک فوج کی ضرب عضب کی کامیابیوں پرخراج تحسین

شائع 31 مارچ 2016 05:33am

راولپنڈی : پاک ترک افواج کے مابین تعلقات میں وسعت دینے اوردفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق ہو گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات میں ترک فوج کے چیف آف جنر ل اسٹاف نے ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی آکار نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے پرمکمل اتفاق ہوا۔اِس موقع پر دوطرفہ سطح پر دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اورعلاقائی سلامتی میں بہتری کیلئے مشترکہ حکمت اپنانے پر غورکیا گیا۔

اِس موقع پر ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی افواج کی کامیابیوں پرخراج تحسین اورعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔

Read Comments