کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آتشزدگی

شائع 18 دسمبر 2015 05:10am

کراچی میں لیاقت آباد کی سپرمارکیٹ میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل گئیں، لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔ 

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی سپرمارکیٹ میں اچانک کپڑے کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے بند دکانوں کےشٹر کھول کر آگ پر قابو پایا۔
آگ لگنے سے کپڑے کی درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مارکیٹ دس بجے بند ہوچکی تھی اور آگ گیارہ بجے کے بعد شارکٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Read Comments