اسلام آباد ڈی چوک: کنٹینرزمیں رات گئے تک آگ لگی رہی

شائع 31 مارچ 2016 06:07am

اسلام آباد:اسلام آباد کے حساس ترین علاقے ڈی چوک میں کھڑے کنٹینرز میں رات گئے تک آگ لگی رہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چار روز سے جاری دھرنا مذاکرات کے بعد اختتام پذیر ہوگیا تاہم وفاقی دارلحکومت کے ریڈ زون کی سیکورٹی دعووں کے حد تک ہی نظرآئی۔

ڈی چوک میں کھڑے کنٹینرز میں دھرنے کے شرکاءکے جانے کے بعد بھی آگ کئی گھنٹوں تک لگی رہی ،مظاہرین دھرنے سے اٹھتے ہوئے ان کنٹینرز کو آگ لگا کر گئے تھے۔

ریڈزون کے حساس ترین علاقے میں مسلسل کئی گھنٹوں تک جلنے والی اس آگ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا تھا ، اس آگ نے سکیورٹی کے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا۔

Read Comments