Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
رینجرزاختیارات کا معاملہ ختم ہونے کے بجائے طول پکڑتا جارہا ہے،اختیارات محدود کرنے سے متعلق قراردادسندھ اسمبلی نے تومنظورکرلی گئی۔ لیکن بات اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آگئی ،تاجر بھی رینجرز کے حق میں احتجاج کرنے لگے، ساتھ ساتھ شٹرڈاون کی دھمکی بھی دیدی۔کسی نے کہا ہے بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔ رینجرزاختیارات کا معاملہ بھی اب طول پکڑنے لگا ہے اسمبلی سے شروع ہونے والی بات اب سڑکوں پرآگئی ۔ سندھ اسمبلی نے گذشتہ روزرینجرزاختیارات محدودکرنے کی قرارداد منظورکی ۔رینجرز اختیارات محدود کرنے پراپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔بات چار دیواری سے نکلی اور سڑک پر آگئی معمولی بات تنازع بننے لگی آج تاجربرادری بھی سڑکوں پرآگئی۔کراچی تاجراتحاد نے پاکستان چوک سے ریلی نکالی ۔جس میں تاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی مٹھا رام ہاسٹل پہنچی تو تاجروں نے وہاں تعینات رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔تاجررہنماوں کا کہنا تھا کہ رینجرز نے شہر کے امن کی بحالی میں قابل قدر کردار ادا کیا ،رینجرز کے اختیارات پرانی سطح پر بحال نہ کئے گئے تو شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی۔ریلی کے باعث اسمبلی کے گیٹس تالے ڈال کر بند کردئے گئے ، تاجروں کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن بھی طلب کر لی گئی۔ علامتی دھرنے کے بعد تاجر پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔
رینجرزاختیارات کا معاملہ ختم ہونے کے بجائے طول پکڑتا جارہا ہے،اختیارات محدود کرنے سے متعلق قراردادسندھ اسمبلی نے تومنظورکرلی گئی۔ لیکن بات اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آگئی ،تاجر بھی رینجرز کے حق میں احتجاج کرنے لگے، ساتھ ساتھ شٹرڈاون کی دھمکی بھی دیدی۔کسی نے کہا ہے بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔
رینجرزاختیارات کا معاملہ بھی اب طول پکڑنے لگا ہے اسمبلی سے شروع ہونے والی بات اب سڑکوں پرآگئی ۔ سندھ اسمبلی نے گذشتہ روزرینجرزاختیارات محدودکرنے کی قرارداد منظورکی ۔رینجرز اختیارات محدود کرنے پراپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔بات چار دیواری سے نکلی اور سڑک پر آگئی معمولی بات تنازع بننے لگی آج تاجربرادری بھی سڑکوں پرآگئی۔کراچی تاجراتحاد نے پاکستان چوک سے ریلی نکالی ۔جس میں تاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی مٹھا رام ہاسٹل پہنچی تو تاجروں نے وہاں تعینات رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔تاجررہنماوں کا کہنا تھا کہ رینجرز نے شہر کے امن کی بحالی میں قابل قدر کردار ادا کیا ،رینجرز کے اختیارات پرانی سطح پر بحال نہ کئے گئے تو شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی۔ریلی کے باعث اسمبلی کے گیٹس تالے ڈال کر بند کردئے گئے ، تاجروں کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن بھی طلب کر لی گئی۔ علامتی دھرنے کے بعد تاجر پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔