Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:یورپی یونین کے سفیر مسٹر جین فراسفا کاٹن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں غربت کی وجہ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر نہیں،یورپی یونین بلوچستان میں تعلیم ،صحت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں متعدد منصوبوں کی معاونت کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سفر مسٹر جین فراسفا کاٹن نے کوئٹہ میں دیہی ترقیاتی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان رولر سپورٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں تعلیم اور صحت اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت دی جارہی ہے۔ بلوچستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سیکیو رٹی کے مسائل کی و جہ سے غربت زیادہ ہے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پورپی یونین لائیواسٹاک کی بہتری سمیت مختلف منصوبوں پر کام کرہی ہے۔لائیواسٹاک کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے تجاویز مقامی حکومتوں کے نما ئندوں اور لوگوں سے لی گئیں ہیں جس کا مقصد بلوچستان میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا اور بنیادی سہولیات تک ان کی فراہمی ہے۔
کوئٹہ:یورپی یونین کے سفیر مسٹر جین فراسفا کاٹن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں غربت کی وجہ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر نہیں،یورپی یونین بلوچستان میں تعلیم ،صحت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں متعدد منصوبوں کی معاونت کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سفر مسٹر جین فراسفا کاٹن نے کوئٹہ میں دیہی ترقیاتی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان رولر سپورٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں تعلیم اور صحت اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت دی جارہی ہے۔
بلوچستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سیکیو رٹی کے مسائل کی و جہ سے غربت زیادہ ہے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پورپی یونین لائیواسٹاک کی بہتری سمیت مختلف منصوبوں پر کام کرہی ہے۔
لائیواسٹاک کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے تجاویز مقامی حکومتوں کے نما ئندوں اور لوگوں سے لی گئیں ہیں جس کا مقصد بلوچستان میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا اور بنیادی سہولیات تک ان کی فراہمی ہے۔