Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے پوری دنیا نے را کے گرفتارایجنٹ کا بیان سن لیا،پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کے ساتھ اٹھایا ہے ،کل بھوشن تک قونصلرکی رسائی کی درخواست زیرغورہے۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریانے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان سے گرفتارہونے والے را کے حاضر سروس افسر کل بھوشن یادونے رضاکارانہ طورپراپنا بیان ریکارڈ کرایا،اس وڈیوبیان کودنیا نے دیکھ سن لیا،بھارت کی کل بھوشن تک قونصلر کی رسائی کی درخواست زیر غور ہے،را نے سہولت کاروں کے ذریعے کل بھوشن کو مالی مدد فراہم کی۔ ترجمان نے کہا کہ را ایجنٹ کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کرنے پر ایران سے رابطے میں ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کے ساتھ اٹھایا ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپین یونین ممالک کے سفیر کو آ گاہ کر دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان کاکہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے ایم کیوایم پر را سے تعلقات کے بیان کے معاملے کو وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے، وزارت داخلہ برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں،نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تحقیقا تی ٹیم بھارت سے واپسی پر اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کریگی۔افغان انٹیلی جنس چیف کی طرف سے پاکستان کے خلاف بیانات پر ترجمان نے کہا کہ الزام تراشیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا دھشت گردی کے خلاف تعاون ہی واحد راستہ ہے۔
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے پوری دنیا نے را کے گرفتارایجنٹ کا بیان سن لیا،پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کے ساتھ اٹھایا ہے ،کل بھوشن تک قونصلرکی رسائی کی درخواست زیرغورہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریانے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان سے گرفتارہونے والے را کے حاضر سروس افسر کل بھوشن یادونے رضاکارانہ طورپراپنا بیان ریکارڈ کرایا،اس وڈیوبیان کودنیا نے دیکھ سن لیا،بھارت کی کل بھوشن تک قونصلر کی رسائی کی درخواست زیر غور ہے،را نے سہولت کاروں کے ذریعے کل بھوشن کو مالی مدد فراہم کی۔
ترجمان نے کہا کہ را ایجنٹ کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کرنے پر ایران سے رابطے میں ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کے ساتھ اٹھایا ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپین یونین ممالک کے سفیر کو آ گاہ کر دیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان کاکہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے ایم کیوایم پر را سے تعلقات کے بیان کے معاملے کو وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے، وزارت داخلہ برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں،نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تحقیقا تی ٹیم بھارت سے واپسی پر اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کریگی۔
افغان انٹیلی جنس چیف کی طرف سے پاکستان کے خلاف بیانات پر ترجمان نے کہا کہ الزام تراشیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا دھشت گردی کے خلاف تعاون ہی واحد راستہ ہے۔