Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک تاریخ کا ایک بدترین واقعہ ہے۔دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک بار پھریکجا اور متحد ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،برطانوی ہائی کمشنر کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم ایک بار پھر یکجا اور متحد ہے،ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں،جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک تاریخ کا ایک بدترین واقعہ ہے۔دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک بار پھریکجا اور متحد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،برطانوی ہائی کمشنر کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم ایک بار پھر یکجا اور متحد ہے،ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں،جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔