پنجاب میں آپریشن قومی مفاد کی خاطر شروع کیا، رانا ثناءاللہ

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2016 11:38am

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں بلکہ قومی مفاد کی خاطر شروع کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن قومی اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جس شخص پر بھی شک ہو، چاہے وہ غیر ملکی ہی کیوں نہ ہو اس کے بارے میں مکمل تحقیقات کرے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلاو¿ گھیراو¿ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سو چھبیس دن تک تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی بہتان بازی برداشت کی، اگر چار دن کے دھرنے میں علماءنے حکومت مخالف تقاریر کیں تو انہیں بھی برداشت کیا جا سکتا ہے۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے علماءاکرام کی سفارشات کا احترام کیا جائے گا۔

Read Comments