رینجرزاختیارات:وزیراعلیٰ ہاوس میں مشاورتی اجلاس

شائع 18 دسمبر 2015 05:18am

سندھ میں رینجرزکو اختیارات دینے سے متعلق قرارداد میں قانونی نکات نظراندازکردیئے گئے۔وزیراعلیٰ ہاوس میں آئینی اورقانونی ماہرین سے مشاورت شروع ہوگئی۔

وزیراعلیٰ ہاوس میں رینجرزاختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد کے معاملے پرمشاورتی اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی حکومت کے سینئرافسران اورقانونی ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینئرافسران کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں غلطیاں ہیں۔قرارداد ڈرافٹ کرنے والی ٹیم نے قانونی پیچیدگیاں نظرانداز کیں۔ الیون ڈبل ای ڈبل ای میں مداخلت کا اختیارنہیں ۔
الیون ڈبل ای ڈبل ای وفاق کا قانونی حق ہے جس میں صوبائی حکومت مداخلت نہیں کرسکتی۔افسران کی نشاندہی پرآئینی اورقانونی ماہرین کو بھی وزیراعلیٰ ہاوس طلب کرلیا گیا،تاکہ آئینی اورقانونی پہلووں پرمزید مشاورت کی جاسکے ۔

Read Comments