Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:را کے گرفتار افسر کل بھوشن یادیو کے ایران میں قیام اور رابطوں کی معلومات سے متعلق وفاقی حکومت نے ایران کو مراسلہ بھیج دیا جبکہ را ایجنٹ کے معاونین کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔وفاقی حکومت نے گرفتار "را" ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے حوالے سے ایران سے مدد مانگ لی ہے۔وزارت داخلہ نے ایرانی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے باعث پاکستان کو بہت جانی و مالی نقصان ہوا اور پڑوسی ملک بھارت، پاکستان خصوصا ًبلوچستان میں دہشتگردی کوہوا دے رہا ہے۔ بلوچستان کے علاقے ماشخیل سے بھارتی بحریہ کے افسر کل بھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا، جس نے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے سمیت شدت پسندوں کو فنڈنگ کا بھی اعتراف کیا۔ خط میں لکھا گیا کہ " را " ایجنٹ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا ۔ را کا عہدیدار راکیش عرف رضوان کل بھوشن کا معاون تھا، جواب بھی ایران میں موجود ہے۔راکیش کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ خط میں ایران سے درخواست کی گئی ہے کہ کل بھوشن کے ایران میں قیام کے ساتھ اس کے رابطوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران میں "را" کے نیٹ ورک سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں، معلومات کے تبادلے اور انوسٹی گیشن سے پاکستان سمیت خطے میں دہشتگردی کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ امن کے دشمنوں کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد:را کے گرفتار افسر کل بھوشن یادیو کے ایران میں قیام اور رابطوں کی معلومات سے متعلق وفاقی حکومت نے ایران کو مراسلہ بھیج دیا جبکہ را ایجنٹ کے معاونین کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے گرفتار "را" ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے حوالے سے ایران سے مدد مانگ لی ہے۔وزارت داخلہ نے ایرانی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے باعث پاکستان کو بہت جانی و مالی نقصان ہوا اور پڑوسی ملک بھارت، پاکستان خصوصا ًبلوچستان میں دہشتگردی کوہوا دے رہا ہے۔ بلوچستان کے علاقے ماشخیل سے بھارتی بحریہ کے افسر کل بھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا، جس نے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے سمیت شدت پسندوں کو فنڈنگ کا بھی اعتراف کیا۔ خط میں لکھا گیا کہ " را " ایجنٹ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا ۔
را کا عہدیدار راکیش عرف رضوان کل بھوشن کا معاون تھا، جواب بھی ایران میں موجود ہے۔راکیش کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ خط میں ایران سے درخواست کی گئی ہے کہ کل بھوشن کے ایران میں قیام کے ساتھ اس کے رابطوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران میں "را" کے نیٹ ورک سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں، معلومات کے تبادلے اور انوسٹی گیشن سے پاکستان سمیت خطے میں دہشتگردی کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ امن کے دشمنوں کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔