کراچی:ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

شائع 31 مارچ 2016 01:37pm

کراچی:چار دن تک دھرنے کے باعث ٹریفک کے لیے بند ایم اے جناح روڈ دوطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔نمائش چورنگی پردھرنے کے باعث شہریوں اورعلاقہ مکینوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا۔

نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے اتوارکے روزسے دھرنے کا آغازہوا جوکہ کل رات ختم کردیا گیا۔چاردن جاری دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ اورنمائش چورنگی سے متصل سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کومتبادل راستوں پررواں دواں رکھا گیا۔

متبادل روٹس پرٹریفک کے بے تحاشہ دباو کے باعث بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کوشدید مشکلات سے دوچارکئے رکھا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے نمائش پر صفائی کا کام جاری ہے لیکن ابھی بھی چٹائیاں اوردیگر سامان سڑک پر موجود ہیں۔

Read Comments