پاکستان کوداخلی وخارجی طورپر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے ،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان...
شائع 23 جون 2020 10:32am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کوداخلی وخارجی طورپر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے ،پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے نئے نامزد سفرا ءکی ملاقات وزارت خارجہ میں ہوئی ، جس میں برطانیہ ،چین افغانستان ،برازیل، سویڈن، آسٹریا ،نیپال ،انڈونیشیا فلپائن ،نیوزیلینڈ ،جنوبی افریقہ مصراور کازغستان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے بطور سفیرنامزدگی پرمبارکباد دیتے ہوئے پیشہ ورانہ اموراورفارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے ہدایات دیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نے کہاکہ پاکستان کوداخلی وخارجی طورپر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے ،پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Read Comments