سندھ ہائیکورٹ کا اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست پرسماعت سے انکار
کراچی :پاکستان اسٹیل ملزملازمین کو فارغ کرنے کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان نے تحریری جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروادیاجبکہ عدالت نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملزملازمین کوفارغ کرنےکیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان نےتحریری جواب عدالت میں جمع کراوایا،جس میں بتایا گیا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،سندھ ہائیکورٹ کیس نہیں سن سکتا۔
جسٹس عمرسیال نے کہا کہ اٹارنی جنرل کےجواب کے بعد کیس نہیں سن سکتے،درخوست گزارچاہیں تو سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں۔
عباس رشیدرضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں،ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس زیرسماعت ہے،یہ9ہزارملازمین کےمستقبل کا سوال ہے۔
بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی کردی۔
دوسری جانب اسٹیل ملزکےملازمین نے اپنی برطرفی کے فیصلے کیخلاف عدالت کے باہراحتجاج کیا اورنعری بازی کی ۔
ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا اسٹیل مل کی نجکاری کا فیصلہ واپس لےکر انہیں ملازمت پربحال کیا جائے ۔
