احتساب کا بغل بج چکا ہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ...
شائع 23 جون 2020 02:19pm

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اور بد دیانت سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں مگر اب احتساب کا بغل بج چکا ہے، اب سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نو منتخب انفارمیشن افسران سے تربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈی جی پی آر کی تاریخ میں پہلی بار نئے آنیوالے افسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے،وبا ءکے دنوں میں ٹیکنالوجی کا اس سے بہتر اور مثبت استعمال ممکن نہیں ۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں،حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اور بد دیانت سیاستدان معاشرے میں کرونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔ احتساب کا بغل بج چکا ہے، اب سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

Read Comments