پنجاب بھر میں جمعرات سے بارش کا امکان
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ماہ...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ماہ جون میں ہی فضا میں نمی بڑھنے سے حبس ہونا شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے جمعرات سے بارش برسنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب بھر میں موسم گرما شدت اختیار کرتا جارہا ہے،شدید گرمی نے شہریوں کیلئے کام کرنا ہی مشکل بنادیا ہے،جولائی کی بجائے جون کے مہینے میں ہی حبس بھی بڑھ گئی ہے جس سے درجہ حرارت 40بھی 50کے برابر لگتا ہے۔
لاہور گوجرانوالہ سیالکوٹ فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں شام کے وقت چلنے والی ہوائیں بھی گرمی کو کم نہیں کرسکیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن جمعرات سے بارشوں کے سلسلے کی بھی نوید سنادی ہے۔
Read Comments
