بچی اغواء کیس :سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نےبچی کےاغواء میں معاونت کےکیس میں...
شائع 23 جون 2020 03:10pm

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نےبچی کےاغواء میں معاونت کےکیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے ضمانت کی توثیق کےحوالےسےدائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اس سے قبل سیشن کورٹ نے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سرفراز بگٹی نے بچی کےاغواء میں معاونت کے کیس میں ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی،سینیٹر سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک بچی ماریہ کے اغواء میں معاونت کا الزام ہے۔

فیصلے کے وقت درخواست گزار سرفراز بگٹی اور کیس میں مدعی دونوں میں سےکوئی عدالت میں موجود نہیں تھا جبکہ گزشتہ 6 ماہ سے یہ مقدمہ کوئٹہ کی سیشن کورٹ اور پھر بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Read Comments