نیب ایگزیکٹو بورڈکااجلاس،3انویسٹی گیشنزاور 5 انکوائریوں کی منظوری

اسلا آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انویسٹی گیشنز...
شائع 23 جون 2020 03:30pm

اسلا آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انویسٹی گیشنز اور 5 انکوائریوں کی منظوری دے دی جبکہ انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا۔

نیب ایگزیکٹوبورڈ نے3انویسٹی گیشنزکی منظوری دےدی،جن میں سابق سیشن جج خضرحیات و دیگر ، سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی و دیگر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کیخلاف تحقیقات شامل ہیں ۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 5 انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی جن میں رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ ،سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد نعیم انور ، سابق مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو طاہربشارت چیمہ ، سابق رکن پنجاب اسمبلی غزالہ شاہین ،سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ، سابق تحصیل ناظم ہارون آبادمحمد یٰسین اور دیگر شامل ہیں ۔

بورڈ نے معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی ،جس میں نیب ، ایس ای سی پی،ایف بی آر،ایف آئی اے اوراسٹیٹ بنک کے نمائندہ شامل ہوں گے ، جے آئی ٹی 90 روز میں رپورٹ مکمل کرے گی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ اور فرد سے نہیں،نیب کسی دباؤ ،دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیرکام کررہا ہے۔

Read Comments