کراچی میں سات سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان
کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کے لیے عذاب بن گئی،
شہر کے مختلف علاقوں میں سات سے بارہ گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی جہنم بنادی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ۔ کے الیکٹرک۔ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا،حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کو خرید کر انہیں خاموش کروا دیا گیا ہے۔
رات ہو یا دن، کراچی میں بجلی غائب جون میں گرمی بھی جوبن پر رہی سہی کسر، بے لگام کے الیکٹرک نے پوری کردی۔
صنعتیں اور کارخانے بند اور دکانیں کھلنے کے اوقات بھی مقرر کردیئے گئے، بجلی کی بچت کے باجود کے الیکٹرکسات سے بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
بجلی نہ ہونے کے باوجود ایک ماہ میں دوبلز۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست مدینہ کے قیام کی بات کرنے والوں کی خاموشی معنی خیز ہے۔
شہریوں نے کے الیکٹرک سے نجات کی دعائیں مانگنا شروع کردیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کے الیکٹرک کے خلاف سیاسی جماعتیں اس لیے نہیں بولتیں کہ کسی کے رشتے دار کو بڑے عہدے پر لگادیا، تو کسی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کرکے خاموش کروادیا گیا ہے۔