خیبر پختونخوا:235 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون
خیبر پختونخوا میں دو سو پینتیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون جاری ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرکا کہنا ہے کہ صوبے کے دو سو پینتیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیسزمیں اضافہ دیکھ کراسمارٹ لاک ڈاون کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ بنوں اورملاکنڈ اور ڈی آئی خان کےعلاقوں میں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذکیاگیاہے۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے بھر میں مزید تینتیس مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
لاہورسمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کورونا کیسز میں اضافے کےباعث علاقوں کو سیل کرنےکاحکم بھی دے دیا گیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے ایس اوپی پرعملدرآمد کرنےکاحکم دیا ہے۔