اب سب سیاستدان پکڑے جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز...
شائع 23 جون 2020 08:04pm

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اور بد دیانت سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔ مگر اب احتساب کا بگل بج چکا ہے، اب سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نو منتخب انفارمیشن افسران سے تربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈی جی پی آر کی تاریخ میں پہلی بار نئے آنیوالے افسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے دنوں میں ٹیکنالوجی کا اس سے بہتر اور مثبت استعمال ممکن نہیں ۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اور بد دیانت سیاستدان معاشرے میں کرونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔ احتساب کا بغل بج چکا ہے، اب سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

Read Comments