غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

لاہور میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی ...
شائع 23 جون 2020 08:31pm

لاہور میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی۔ بجلی کی بار بار کی بندش کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اوسطا 2 سے تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لاہور کے مضافاتی علاقوں اور لیسکو کے دائرہ اختیار میں آنے والے چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اور بھی زیادہ ہے۔

سخت گرمی کی وجہ سے بجلی کی بار بار کی ٹرپنگ کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے جسکی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔

تاہم لیسکو ترجمان کے مطابق لوڈ شیڈنگ صرف زیادہ لاسز والے علاقوں میں کی جا رہی ہے جسکا دورانیہ بھی تین گھنٹے سے زیادہ نہیں۔ دیگر علاقوں میں بجلی جانے کی شکایات صرف تکنیکی وجوہ کی بنا پر ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب چار ہزار میگا واٹ ہے جبکہ لیسکو کو سپلائی بھی کم بیش اتنی ہی مل رہی ہے۔

Read Comments