'طیارہ حادثے پر وزیر ہوا بازی کو برخاست ہونا ہوگا'

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
شائع 24 جون 2020 11:03pm

چیئر مین پیپلز پارٹی کہتےہیں عمران خان کہتے تھے ٹرین حادثہ پر وزیر ریلوے کو برخاست کیا جانا چاہیےاتو طیارہ حادثے پر وزیر ہوا بازی کو برخاست ہونا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کراچی طیارہ حادثہ کا سارا ملبہ پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے۔حادثے کے شکار افراد کو موردِ الزام ٹہرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

Read Comments