Aaj Logo

شائع 24 جون 2020 11:52pm

ماہرہ خان کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

ماہرہ خان کو اس وقت پاکستان کی سب سے بہترین اداکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، انہوں نے نہ صرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور لالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہوا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ایک ہی شکل کے سات انسان ہوتے ہیں اور اکثر ہمارے سامنے ایسے ہمشکل آجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر واقعی یقین نہیں آتا کہ دونوں الگ الگ انسان ہیں۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی تصویر وائرل ہورہی ہیں، اس لڑکی کو ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

اس لڑکی کا نام کوراسا نور ہے اور یہ انسٹاگرام بلاگر ہے، سوشل میڈیا صارفینن اس لڑکی کو ماہرہ خان سے ملارہے ہیں۔

Read Comments