خیرپورمیں پھاٹک کراس کرتے ہوئے 3نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے
خیرپورمیں پھاٹک کراس کرتے ہوئے 3نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے،ایک...
خیرپورمیں پھاٹک کراس کرتے ہوئے 3نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے،ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
خیرپورکے علاقے فیض آباد پھاٹک کراس کرتے ہوئے 3نوجوان کراچی سے لاہورجانےوالی نائٹ کوچ (شاہ حسین ایکسپریس )کی زد میں آگئے۔
ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا،جس کی شناخت سوھنومل اوڈکے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ2زخمی نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Read Comments
