اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت اسلام آباد کے مزید 4سب سیکٹر سیل
اسلام آباد:اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت اسلام آباد کے مزید 4سب سیکٹر سیل کردیئے گئے، سواری والوں کیلئے مکمل پابندی ہے تو پیدل چلنے والے آزاد ہیں،کورونا وباءمیں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز اور اسپتال عملہ بھی زد میں آگیا ۔
داخلی وخارجی رستوں پررکاوٹیں،سڑکوں پرخاردارتاریں ، فوج اوررینجرز گشت پرمامور توپولیس اہلکار ناکوں پرتعینات ہیں،یہ منظراسلام آباد کے سیکٹرجی سیکس ٹوکے ہیں شہرکے مزید 4سب سیکٹرزکوسیل کردیا گیا ۔
شہری لاک ڈاؤن سے نالاں ہیں ،کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن مکمل کرنا ہوگا ،گاڑیوں پرپابندی ہے توپیدل چلنے والے متعلقہ علاقوں میں گھوم پھر رہے ۔
سی ڈی اسپتال بھی سیل زدہ علاقے میں آچکا ہے،ڈاکٹرزسمیت اسپتال عملہ بھی نالاں ہے کہتے ہیں فرنٹ لائن واریئر کو بھی جانے کی اجازت نہیں تو ٹھیک ہے گھر بیٹھ جاتے ہیں ۔
شہریوں کا ماننا ہے کہ مؤثرلاک ڈاؤن کے بغیرکورونا وبا ءکوقابوکرنے کی اسمارٹ حکمت عملی بے سود ثابت ہورہی ، انسداد کورونا کیلئے حکام اپنے فیصلوں پرنظرثانی کریں ۔
