ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا تواسپتالوں پربوجھ بڑھ جائےگا ،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی سمجھ نہیں...
اپ ڈیٹ 25 جون 2020 12:56pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی سمجھ نہیں رہا ،ایس اوپیزپرعمل کتنا ضروری ہے ،عوام ایس اوپیز پر لازمی عمل کریں ، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تومریض بڑھنے سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا ، ایک ماہ بہت اہم ہے احتیاط کرلی تو بڑے عزاب سے بچ جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اورمعاون خصوصی عثمان ڈاربھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایس اوپیزپر عملدرآمد کتنا ضروری ہے ، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسپتالو ں اوروسائل پردباؤ بڑھ جائے گا ،اگرلوگوں سے احتیاط کرائیں تو وباء سے بچاجاسکتاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں،کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے،ایک ماہ بہت اہم ہے احتیاط کرلی توبڑے عذاب سے بچ جائیں گے،ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے،ہم نےمزید بہترکام کرنا ہے،رضاکارانہ کام کرنےپرٹائیگرفورس کےاہلکاروں کا مشکور ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری انتظامیہ تھک گئی ہےاوربوجھ نہیں ڈال سکتے انہوں نےاپنا بھی کام کرنا ہے،جن جن ممالک نے ایس او پیزپرعملدرآمد کرکے کامیابی حاصل کی ہے وہاں رضاکاروں نے کام کیا ۔

وزیراعظم نے برسات کے دوران تاریخی شجرکاری مہم میں بھی ٹائگرفورس کی خدمات حاصل کرنے کا عندیہ دیا۔

Read Comments