وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
راولپنڈی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
وفاقی وزیرریلوے کورونا وائرس سے مکمل صحتیاب ہوگئے،شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
شیخ رشید کو آج طبی معائنے کے بعد گھرجانے کی اجازت دی جائے گی،ایم ایچ اسپتال کے سینئرڈاکٹرزکا پینل وفاقی وزیرکا طبی معائنہ کرے گا۔
شیخ رشید احمد نے بہترین طبی سہولیات پروزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرریلوے کا کہنا تھاکہ اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاؤں کی بدولت شفا ملی ہے، میری صحتیابی کیلئے دعائیں پرپوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ 2ہفتے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی،جس کے بعد شیخ رشید ایم ایچ اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے،جہان ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ منفی آ گئی۔
